کباب جیز کی کامیابی قابلِ تعریف ہے

کباب جیز کی کامیابی قابلِ تعریف ہے، بلیک میلرز اور حسد کرنے والے عناصر کی سازشیں قابلِ مذمت ہیں: کو کب اقبال

کراچی ……. … چیئرمین کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(کیپ) کوکب اقبال نے کہا ہے کہ جو مقامی برانڈز اپنی محنت، معیار اور صارفین کے اعتماد سے کامیابی حاصل کرتے ہیں، انہیں سراہا جانا چاہیے نہ کہ حسد کرنے والے عناصر اور بلیک میلرز کے نشانے پر لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کباب جیز گروپ نے اپنے سی ای او مسٹر عمران کی قیادت میں قلیل عرصے میں ایک معروف مقامی برانڈ کے طور پر مقام حاصل کیا ہے۔ باربی کیو، ریسٹورنٹ، بیکری، واٹر اور دیگر فوڈ بزنسز میں کامیاب توسیع اس بات کا ثبوت ہے کہ ادارے نے صارفین کا اعتماد جیتا ہے۔

کوکب اقبال نے کہا کہ جب بھی کوئی مقامی کاروبار تیزی سے ترقی کرتا ہے اور عوامی مقبولیت حاصل کرتا ہے تو بعض منفی عناصر جھوٹے پروپیگنڈے، گمراہ کن مہمات اور بلیک میلنگ کے ذریعے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے غیر اخلاقی ہتھکنڈے نہ صرف کاروبار بلکہ صارفین کے اعتماد کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ حال ہی میں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی نے کباب جیز کو اس کے معیار اور فوڈ سیکٹر میں خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ آف اپریسی ایشن سے نوازا ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ذمہ دار ادارے بھی ان کی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہیں۔

چیئرمین کیپ نے کہا کہ اگر کسی صارف کو حقیقی شکایت ہو تو اس کا منصفانہ اور شفاف ازالہ ہونا چاہیے، تاہم جھوٹے الزامات، بدنیتی پر مبنی مہمات اور بلیک میلنگ کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ کامیاب پاکستانی کاروباری اداروں کے خلاف جھوٹی مہم چلانے اور بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایماندار کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی ملکی معیشت، روزگار اور صارفین کے اعتماد کے لیے ضروری ہے

اپنا تبصرہ لکھیں