جامعہ کے طلبہ کو نمایاں ریلیف ملے گا

طلبہ کی بسوں کی بحالی کے لیے گلشن اقبال ٹاؤن نے پہلا چیک جامعہ کراچی کے حوالے کر دیا
جامعہ کے طلبہ کو نمایاں ریلیف ملے گا ، ڈاکٹر فواد احمد
جامعہ کراچی میں سڑکوں کی بحالی، شہری جنگل کے قیام اور دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں

کراچی ………   چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے جامعہ کراچی کے طلبہ کے لیے بسوں کی بحالی کے سلسلے میں پہلا چیک جامعہ کراچی کے نمائندے کے حوالے کر دیا۔ یہ اقدام طلبہ و طالبات کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ گلشن اقبال ٹاؤن کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس کی حدود میں ملک کی ممتاز جامعات واقع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی جامعہ کراچی میں سڑکوں کی بحالی، شہری جنگل کے قیام اور دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات محدود ہو چکی ہیں، وہاں اس اقدام سے جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کو نمایاں ریلیف ملے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ کراچی، جو ملک کی علمی پہچان ہے، کے لیے دستیاب وسائل کے تحت ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا

اپنا تبصرہ لکھیں