انتظامیہ کو “سندھ انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ (ایس آئی آر اے ) کے تحت 10 دن کا نوٹس دیا جارہا ہے
جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 12 مئی کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا،
کراچی…. متحدہ ورکرز فرنٹ (سی بی اے) کے چیئرمین ارشاد خان نے سی بی اے ہیڈ آفس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی انتظامیہ کے ساتھ جاری مذاکرات، مزدوروں کو درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات کی۔ اور مزدوروں کو تمام تفصیلات سے آگاہی دی
انہوں نے کہا کہ سی بی اے اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے انتظامیہ کے سامنے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تین بنیادی مطالبات پیش کیے گئے تھے، جن میں میڈیکل سہولیات کو فوری طور پر سابقہ حالت میں بحال کیا جائے
چارٹر آف ڈیمانڈ کو بلا تاخیر منظور کیا جائےاور آر آر جی میں کام کرنے والے وینڈرز کو فوری کام سے روکا جائے اور ان کی جگہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس بچوں کو ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کیا جائے
چیئرمین ارشاد خان نے بتایا کہ ان مطالبات کے حل کے لیے ایم ڈی احمد علی صدیقی، سی او او اسد اللہ اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ متعدد نشستیں اور مذاکرات کیے گئے
تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انتظامیہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے *ہٹ دھرمی اور ٹال مٹول* سے کام لیا، جس کے باعث مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے
اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے متحدہ ورکرز فرنٹ (سی بی اے) اور اس کے اتحادیوں نے باہمی مشاورت کے بعد انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کا عمل فوری ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
چیئرمین سی بی اے ارشاد خان نے اعلان کیا کہ اس پریس کانفرنس کے ذریعے انتظامیہ کو “سندھ انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ (ایس آئی آر اے ) کے تحت 10 دن کا نوٹس دیا جارہا ہے اگر اس مدت کے دوران مزدوروں کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 12 مئی کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی

انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران کو واضح طور پر متنبہ کیا جاتا ہے کہ مزدوروں کے خلاف کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی، دباؤ یا ہراساں کرنے کی کوشش* کی گئی تو متحدہ ورکرز فرنٹ (سی بی اے) خاموش نہیں بیٹھے گی۔ اور اس کا بھرپور اور مؤثر جواب دے گی
پریس کانفرنس میں لیبر فرنٹ کے جنرل سیکرٹری عبدالقیوم، ابکار ورکرز یونین کے چیئرمین رشید، مزدور یونین کے چیئرمین ایوب خان اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی تمام اتحادی جماعتوں نے متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے ساتھ مل کر متفقہ طور پر 12 مئی کے مکمل لاک ڈاؤن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور مزدوروں کے حقوق کے حصول کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا