انتخابی تیاریاں مرکزی کمیٹی جائزہ اجلاس

ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس، انتخابی تیاریوں کا جائزہ
کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

کراچی …… …. متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکز بہادرآباد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں سینئر مرکزی رہنما، سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی، سید امین الحق، رضوان بابر، کہف الوری اور فرقان اطیب نے شرکت کی، اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مرکزی الیکشن سیل، سی و سی اور دیگر شعبہ جات کو ہدایات جاری کی گئیں کہ انتخابی تیاریوں کو مزید تیز کیا جائے اور تنظیمی سطح پر رابطوں کو مؤثر بنایا جائے۔ اجلاس کے دوران کراچی اور حیدرآباد کے ساتھ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ناانصافیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ جلد پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا

اپنا تبصرہ لکھیں