ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے حامی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
صحافی برادری کی جانب سے جمہوری طریقے سے اپنی قیادت کا انتخاب ایک مثبت روایت ہےجو ادارہ جاتی استحکام کی عکاسی کرتا ہے
کراچی۔۔۔…… ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے پہلے انتخابات میں ڈیموکریٹکس پینل کی کامیابی پر تمام نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے صدر سلیمان سعادت، نائب صدر افضل پرویز، سیکریٹری محمد علی حفیظ، جوائنٹ سیکریٹری فرید عالم اور خزانچی راشد صدیق کو خصوصی طور پر مبارکباد دی، جبکہ گورننگ باڈی کے اراکین سہیل رب خان، شعیب مختار، طلحہ مخدوم، بشیر عباس اور حفیظ انصاری کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صحافی برادری کی جانب سے جمہوری طریقے سے اپنی قیادت کا انتخاب ایک مثبت روایت ہے،
جو ادارہ جاتی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا قیام بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور شہری مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اور بلدیاتی اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ عوامی مسائل کے حل کو تیز اور بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ مصطفیٰ کمال نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت صحافی برادری کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ مثبت، ذمہ دارانہ اور بااثر صحافت کو فروغ دیا جا سکے، جو شفافیت، احتساب اور گڈ گورننس کے قیام میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے