چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی جانب سے لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن ڈیموکریٹکس پینل کو کامیابی پر مبارکباد
لوکل گورئمنٹ رپورٹر ایسوسی ایشن بلدیاتی اداروں اور میڈیا کے درمیان مضبوط روابط کی علامت ثابت ہوگی ،راشد خاصخیلی
کراچی ……. چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی،میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو اور ڈائریکٹر انفارمیشن محمد فرحان خان نے سلیمان سعادت کو لوکل گورئمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا صدر ، افضل پرویز کونائب صدر ، محمد علی حفیظ کو سیکریٹری ، فرید عالم کو جوائنٹ سیکریٹری راشد صدیق کوخزانچی اور سہیل رب خان، شعیب مختار، طلحہ مخدوم، بشیر عباس اور حفیظ انصاری کو اراکین گورننگ باڈی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے

کہ اب لوکل گورئمنٹ رپورٹرز کا پلیٹ فارم موجود ہے جس سے لوکل گورئمنٹ رپورٹرز کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ مقامی اداروں کو بھی فائدہ پہنچے گا ، لوکل گورئمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اس لحاظ سے سب سے اہم ہے کہ شہری مسائل پر جتنی نظر لوکل گورئمنٹ رپورٹرز کی ہوتی ہے کسی اور کی نہیں ہوتی اس ایسوسی ایشن میں جتنے بھی اراکین موجود ہیں لوکل گورئمنٹ رپورٹنگ میں ان کی خدمات مثالی ہیں
ان شاءاللہ مستقبل میں یہ ایسوسی ایشن بلدیاتی رپورٹرز کی فلاح وبہبود سمیت شہری ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اس سلسلے میں ہم بھی آپ کے تعاون کے طلبگار رہیں گے اور امید ہے کہ بلدیاتی اداروں اور میڈیا کے درمیان مؤثر روابط میں ایسوسی ایشن کی منتخب باڈی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی.