ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی مرکزی کمیٹی کے ہمراہ سابق حق پرست گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی والدہ کی نماز جنازہ و تدفین میں شرکت،وزیراعلی سندھ و دیگر بھی موجود
کراچی ………. متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق حق پرست گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی والدہ کی نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی۔اس موقع پر انکے ہمراہ ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے سینئر اراکین سید مصطفی کمال،ڈاکٹر فاروق ستار،انیس قائم خانی اور سید امین الحق و دیگر اراکین کمیٹی سمیت سی او سی کے انچارج فرقان اطیب و اراکین،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ایم کیو ایم کے دیگر ذمہ داران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی
اور کامران خان ٹیسوری کی والدہ مرحومہ کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔کامران خان ٹیسوری کی والدہ کی نماز جنازہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ادا کی گئی اور تدفین بھی مزار کے احاطے میں کی گئی۔جبکہ انکی والدہ کی نماز جنازہ و تدفین میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،سمیت سندھ کے دیگر وزرا اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔کامران خان ٹیسوری کی والدہ کی نماز جنازہ مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے ادا کی۔


