مشرق وسطی کی جنگ کو فریقین کے منفی رویئے عالمی دنیا کے لئے سخت مشکل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو سلام تحسین، انکی کاوشیں وزیر اعظم پاکستان، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں
لبنان پرمستقل حملوں کے بعد غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطنیوں کو نشانہ بنانے پر امریکہ سمیت عالمی اداروں کی بے حسی
ایران امریکہ مذاکرات کو سبوتاژرنے کی بدترین سازش قرار
دونوں فریقین کا جارحانہ رویہ معتدل مزاج بن جائے اکسانے پر مبنی نہ ہو پاکستان تاریخی معاہدہ کرانے کی پوزیشن میں ہے
امریکہ کویہ جان لینا چاہئے پاکستان کی شاندار سفارت کاری ہی مسئلہ کا حل ہے اس لئے متازعہ اقدام سے گریز کیا جائے اور مثبت روش اختیار کی جائے۔
ایڈوائزری کونسل اراکین میجر اظہر فخر الدین، پروفیسر عمر فاروق و دیگر کا بیان
کراچی ……….. میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کے اراکین ایڈوائزری کونسل میجر اظہر فخر الدین، پروفیسر عمر فاروق نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کی جنگ کو فریقین کے منفی رویئے کی وجہ سے عالمی دنیا کے لئے سخت مشکل اور لبنان پر مستقل حملوں کے بعد غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطنیوں کو نشانہ بنانے پر امریکہ سمیت عالمی اداروں اور اقوام متحدہ یورپی یونین اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی بے حسی اور ایران امریکہ مزاکرات کو سبوتاژرنے کی بدترین سازش قرار دیا ہے
ایک طرف پاکستان امن کا داعی ہے اور دوسری جانب بھارت اور اسرائیل دنیا میں بدترین مظالم کی داستانیں رقم کر رہے ہیں۔ ایڈوائزری کونسل کے اراکین نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو سلام تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی کاوشیں وزیراعظم پاکستان، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں۔ دونوں فریقین کا جارحانہ رویہ اگر معتدل مزاج بن جائے اور اکسانے پر مبنی نہ ہو تو پاکستان تاریخی معاہدہ کرانے کی پوزیشن میں ہے۔ امریکہ کویہ جان لینا چاہئے کہ پاکستان کی شاندار سفارت کاری ہی مسئلہ کا حل ہے اسلئے متازعہ اقدام سے گریز کیا جائے اور مثبت روش اختیار کی جائے
مذاکرات کی ٹیبل پر آنے کے لئے دھمکیاں مذاکرات میں فریقین کو اعتماد نہیں دے سکتیں۔ اگر مثبت روش اور اعتدال پسند رویہ اختیار کیا جائے تو فیلڈ مارشل اور حکومت پاکستان کی کاوشیں رنگ لے آئیں گی۔ اسوقت بھی وہی مرکز نگاہ ہیں اور تیسری عالمی جنگ سے دنیا کو محفوظ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ضد، اناء اور مسلسل بیان بازی کے بجائے مفاہمت اور محبت کا پیغام ہی جلد اچھی خبریں لائے گا۔ دنیا کا معاشی بحران ختم کرنے کے لئے صدر ٹرمپ اور ایران جلد پاکستان کی بہترین کاوش کا فائدہ اٹھائیں۔ پاکستان ہی دنیا میں امن کا واحد سفیر ہے۔ ساتھ ساتھ اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ اقوام متحدہ اگر ایکشن نہیں لے سکتی تو پھر اسکی کیا ضرورت ہے