کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا لانڈھی و دھابیجی کے طبی مراکز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
ڈاکٹر صفی کھتری نے مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا
کراچی …….. کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن ہادی بخش کلہوڑو نے لانڈھی میں قائم کڈنی سینٹرلانڈھی اور سینٹرل میڈیکل اسٹور سمیت دھابیجی میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔کمشنر سیسی نے کڈنی سینٹر لانڈھی اور اسی احاطے میں قائم سینٹرل میڈیکل اسٹور کا معائنہ کیا۔ کڈنی سینٹر لانڈھی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منور پلیجو اور ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر اسلم گھمبیر نے کشمنر سیسی کو وہاں دی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی

بعد ازاں کمشنر سیسی نے دھابیجی میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈاکٹر صفی کھتری نے انہیں مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے اس موقع پر ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں