سیسی دفاتر میں بائیومیٹرک سسٹم اور ایچ آئی ایم ایس ے نفاذ سے متعلق جائزہ اجلاس
وائس کمشنر سکندربلوچ ، میڈیکل ایڈوائزرڈاکٹرکامران اعوان، ہیڈآفس کے تمام افسران ،میڈیکل سپرینٹنڈنٹس، چیف میڈیکل افسران کی بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت
کراچی ……. .. کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن ہادی بخش کلہوڑو نے سیسی ہیڈآفس میں ادارے میں اسپتال انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم(ایچ آئی ایم ایس) اور بائیومیٹرک سسٹم کے نفاذ سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وائس کمشنر سیسی سکندربلوچ، میڈیکل ایڈوائزر / فوکل پرسن برائے بائیومیٹرک و ایچ آئی ایم ایس سسٹم ڈاکٹرکامران اعوان، ہیڈآفس کے تمام ڈائریکٹرز کے علاوہ سندھ کے تمام فیلڈڈائریکٹرز ، سیسی ہسپتالوں کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹس، چیف میڈیکل آفیسرز نے آن لائن بذریعہ زوم میٹنگ میں شرکت کی۔ کمشنر سیسی نے گزشتہ اجلاس میں دیئے گئے احکامات پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ لیا۔

انہوں نے میٹنگ افسران سے بائیومیٹرک اور ایچ آئی ایم ایس سسٹم کے نفاذ پر رپورٹ طلب کی۔ افسران نے کمشنر سیسی کے بائیومیٹرک اور ایچ آئی ایم ایس سے متعلق درپیش مسائل سے کمشنر سیسی کو آگاہ کیا۔ میڈیکل سپرینٹنڈنٹس اور چیف میڈیکل آفیسرز نے کمشنر کو بتایا کہ دوائیوں کی ایچ آئی ایم ایس سسٹم کے تحت انٹری شروع کردی گئی ہے اور تمام کام کو جلداز جلد مکمل کرلیاجائے۔ کمشنر سیسی نے اس سلسلے میں درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرکے بائیومیٹرک اور ایچ آئی ایم ایس سسٹم کے نفاذ کو آئندہ ہفتے تک یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ فوکل پرسن برائے بائیومیٹرک و ایچ آئی ایم ایس سسٹم ڈاکٹرکامران اعوان نے اجلاس کوبائیومیٹرک اور ایچ آئی ایم ایس کے نفاذ میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔