سینئیر رپورٹر شہباز خان سے اظہار تعزیت

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ مرکزی کمیٹی کا دنیا نیوز کے سینئیر رپورٹر شہباز خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کراچی۔۔۔  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ مرکزی کمیٹی نے دنیا نیوز کے سینئیر رپورٹر شہباز خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، متحدہ مرکزی کمیٹی کی جانب سے مرکز بہادرآباد سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں اراکین نے کہا ہے کہ قیادت سمیت تمام کارکنان شہباز خان اور ان کے تمام سوگوار اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ماں کی ہستی ایک ایسی گھنی چھاؤں ہے جس کے رخصت ہونے سے زندگی میں کبھی نہ بھرنے والا خلاء پیدا ہو جاتا ہے

اور دکھ کی اس گھڑی میں پوری ایم کیو ایم پاکستان ان کے ساتھ کھڑی ہے، ایم کیو ایم اراکین مرکزی کمیٹی نے اپنے دعائیہ کلمات میں کہا کہ اللّہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطاء کرے، پروردگار عالم پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لئے صبرِ جمیل اس پر اجر عظیم عطاء فرمائے، دعاء ہے کہ اللّہ پاک مرحومہ کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین

اپنا تبصرہ لکھیں