گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن میں پانی کا مسئلہ انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ ہے، نوید قادر
اگر دیانت داری سے کام ہوتا تو یہ مسئلہ حل ہوچکا ہوتا، سینئر نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ
کراچی …….. جماعت اسلامی یوتھ ضلع ملیر کے سینئر نائب صدر نوید قادر نے کہا ہے کہ گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن میں پانی کا مسئلہ انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ ہے، انتظامیہ جان بوجھ کر لوگوں کو پانی سے محروم رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ اور صوبائی حکومت لوگوں کو پانی نہیں دیتی تو اس پر جماعت اسلامی آنے والے دنوں میں سخت ردعمل دے گی۔ علاقے میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر نوید قادر کا کہنا تھا
کہ گلشن حدید ، شاہ ٹاؤن اور اسٹیل ٹاؤن میں منشیات اور شراب عام ہوگئی ہے، جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ نوجوانوں کے لئے مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کے بر عکس پولیس کی سر پرستی میں جوے اور منشیات کے اڈے قائم ہیں۔ عام عوام ڈکیتوں کے رحم و کرم پر ہے۔ پولیس نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ انہوں نے مزید کہا جماعت اسلامی تمام مسائل کو اٹھا رہی ہے اور جلد عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوگی۔