ملازمین ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں

ملازمین ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ

کراچی……… چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ملازمین کے لیے ایک اور احسن اقدام کرتے ہوئے گلبرگ ٹاؤن کے تمام ملازمین کی ماہِ جنوری کی تنخواہیں مقررہ وقت سے قبل 30 جنوری کو ادا کروا دیں۔ بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ملازمین نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو ملازمین دوست پالیسی قرار دیا۔

اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سے نہ صرف ان کے گھریلو معاملات میں آسانی پیدا ہوئی بلکہ ان کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں۔
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ ملازمین ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں

اور ان کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، آئندہ بھی ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں