مضبوط مرکز ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر
ملک بھر میں نئے صوبے تشکیل دے کر عوام کو براہ راست مراعات دی جائیں
اٹھار ویں(18) ترمیم کے نام پر صوبہ سندھ میں ادارے تباہ ہوئے ، کھربوں رویے کی لوٹ مارہوئی
کراچی……..مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مضبوط مرکز ہی ملک کی خوشحالی اور استحکام کی ضمانت ہے جب تک مرکز مضبوط نہیں ہوگا اس وقت تک پاکستان میں معاشی خوشحالی اور ترقی ممکن نہیں ہے، بدقسمتی سے صوبائی خودمختاری کے نام پر صوبائی خوداختیاری کا جو معاملہ کیا گیا صوبوں کے پاس موجود مالی وسائل اور اداروں کو چند لوگوں نے اپنی ذات کیلئے استعمال کیا اور اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا۔ آج ملک کے عوام کو نا پینے کا صاف پانی میسر ہے نہ صحت اور تعلیم کی سہولیات ، معاشی بدحالی ، بیروزگاری ، بھوک و افلاس غریب عوام کا مقدر بن چکی ہے جبکہ تیسری اور چوتھی نسل سے سیاست کرنے والے بدعنوان ، لٹیرے اور بدکردار آج بھی غریب عوام کے نام پر ملنے والے وسائل کو اپنی ذات کیلئے استعمال کررہے ہیں ،
انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے ملک میں انقلابی اور عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں نئے صوبے تشکیل دیئے جائیں ، مرکز مالی وسائل حاصل کرکے براہ راست عوام کو ان کے بنیادی سہولیات فراہم کرے،انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے نام پر وسائل حاصل کرنے کے بعد سندھ میں جس قدر لوٹ مار ہوئی ہے اس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا ہے۔ ہسپتال ، اسکول ، زراعت ، آبپاشی ، پولیس اور دیگر ادارے تباہی سے دوچار ہیں ، 17 سے 18 گریڈ کا ایک ایک افسر اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ، دوسری طرف ہر آنے والے بجٹ میں بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے تاجروں اور شہری آبادی پر بے پناہ ٹیکسز لگائے جاتے ہیں، بجلی، گیس ، پیٹرول ، ایل پی جی جیسی عام استعمال کی اشیاء پر کئی سو گنا ٹیکس وصول کرکے عوام کو دیوار سے لگادیا گیا ہے اور یہ حکمران جو عوام کی قسمت بدلنے کے دعوے کرتے ہیں بیرون ممالک میں اپنی جائیدادیں بنانے میں مصروف ہیں