محرم الحرام کےحوالے سے اہم اجلاس

محرم الحرام کے پرامن اور منظم انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا

کراچی.…… محرم الحرام کے پرامن اور منظم انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا ڈپٹی کمشنر کیماڑی امیر علی افضل کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر، ٹاؤن چیئرمین بلدیہ کریم اسکانی، ٹاؤن چیئرمین ماڑی پور ہمایوں محمد خان، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، کے الیکٹرک، واٹر بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، پانی، بجلی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عزادارانِ حسینؑ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرتے ہوئے محرم الحرام کے تمام انتظامات بہترین انداز میں مکمل کیے جائیں گے

ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مساجد اور امام بارگاہوں کے منتظمین کو یقین دہانی کرائی کہ منتخب نمائندے ہر ممکنہ تعاون کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ متعلقہ اداروں سے آپ کے مسائل حل کرنے کی کوشش جاری رہےگی

اپنا تبصرہ لکھیں