منگھوپیر ٹاؤن کی یوسی 1 دلدار رند گوٹھ میں کلک کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے گرلز پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول کا ایک اہم دورہ
ورلڈ بینک نمائندہ ٹیم، کلک، کے افسران، چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی، وائس چیئرمین رانا عارف، متعلقہ افسران، انجینئرز اور علاقہ معززینِ کی شرکت
کراچی ……. منگھوپیر ٹاؤن کی یوسی 1 دلدار رند گوٹھ میں کلک کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے گرلز پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول کا ایک اہم دورہ منعقد کیا گیا، جس میں ورلڈ بینک کی نمائندہ ٹیم کلک، کے افسران، چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی، وائس چیئرمین رانا عارف، متعلقہ افسران، انجینئرز اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔
دورے کے دوران ورلڈ بینک اور کلک ٹیم نے اسکول میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں، ترقیاتی معیار، بنیادی سہولیات، تعلیمی ماحول اور منصوبے کی مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے وفد کو جامع بریفنگ دیتے ہوئے منصوبے کے مختلف مراحل، تعمیراتی معیار، عوامی ضروریات اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ جدید تعلیمی منصوبہ علاقے کی بچیوں کو معیاری، محفوظ اور بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں جدید کلاس رومز، سازگار تعلیمی ماحول اور بنیادی سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وفد نے منصوبے کے معیار، رفتار اور انتظامی نگرانی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقے کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، جبکہ بچیوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ منگھوپیر ٹاؤن عوامی خدمت، شفاف ترقیاتی منصوبہ بندی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کلک پروگرام کے تعاون سے جاری یہ منصوبہ نہ صرف علاقے کی تعلیمی صورتحال میں نمایاں بہتری لائے گا بلکہ مقامی خاندانوں کے لیے ایک بڑی سہولت بھی ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور منگھوپیر ٹاؤن اسی وژن کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر انداز میں مکمل کر رہا ہے۔
ورلڈ بینک کے نمائندوں نے اس موقع پر منگھوپیر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے جاری ترقیاتی اقدامات، مؤثر نگرانی اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے منصوبے مقامی آبادی کی فلاح و بہبود اور تعلیمی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کلک کے حکام نے بھی منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منگھوپیر ٹاؤن کی انتظامیہ کے تعاون سے منصوبے کو تیز رفتاری اور بہتر حکمتِ عملی کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے، جبکہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں باہمی تعاون جاری رکھا جائے گادورے کے اختتام پر وفد نے اسکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کے عزم کا اعادہ کی