گورنر پنجاب کی سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کی عیادت کیلیے نجی اسپتال آمد
کامران ٹیسوری کو لاکھوں لوگوں کی دعائیں مل رہی ہیں:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر
کراچی……… گورنر پنجاب کی سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کی عیادت کیلیے نجی اسپتال آمد ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کامران ٹیسوری کی والدہ سے بات کی اور احوال پوچھاانہوں نےکامران ٹیسوری کی والدہ سے کہا کہ آپکی جلدو مکمل صحت یابی کیلیے دعاگو ہوں گورنر پنجاب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامران ٹیسوری نے عوام کی فلاح کیلیے جو اقدامات کیے وہ مثالی ہیں،
کامران ٹیسوری نے50 پزاربچوں کو مفت آئی ٹی تعلیم دینا، لاکھوں افراد کو راشن بانٹا،گورنر ہاؤس کراچی کے دروازے کھول کر کامران ٹیسوری نے مثال قائم کی،وزیراعظم شہباز شریف نے بھی دورہ کراچی میں کامران ٹیسوری کےاقدامات کو سراہا،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ کامران ٹیسوری کو لاکھوں لوگوں کی دعائیں مل رہی ہیں
