ہندوستان اور افغانستان پاک سرزمین میں مداخلت کا گھناؤنا کھیل فوری بند کرے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی دشمن قوتوں کی جانب سے بلوچستان میں مداخلت کی شدید مذمت

کراچی۔۔۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دشمن قوتوں کی جانب سے بلوچستان میں مداخلت کی شدید مذمت کی ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کاروائی سے دہشتگردوں کے مضموم مقاصد خاک میں مل گئے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرمناک عمل ہے

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان پاک سرزمین میں مداخلت کا گھناؤنا کھیل فوری بند کردے۔انہوں نے شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کے محافظ کسی صورت پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں