اسد محمود امتیاز سیکریٹری جنرل منتخب

اسد محمود امتیاز اسپورٹس فٹبال کلب کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب
صدر امتیاز اسپورٹس عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں محمد آصف کو خازن مقرر کیا گیا
سابقہ سیکریٹری لالہ گل زیب اور خازن رشید احمدکی بہترین خدمات پرخراج تحسین پیش کیا گیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)امتیاز اسپورٹس فٹبال کلب( رجسٹرڈ) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کراچی ایسٹ کا اجلاس زیر صدارت عبدالعزیز (صدر امتیاز اسپورٹس فٹبال کلب)منعقد ہوا۔ جس میں کلب کے کھلاڑیوں اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کلب کی سالانہ کارکردگی پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ کلب کو مزید فعال کرنے کیلئے اسد محمود(سابقہ کھلاڑی و سابقہ نیشنل ریفری )کو کلب کا نیاجنرل سیکرٹری جبکہ محمد آصف کو خازن مقرر کیا گیا۔

دونو ں نو منتخب عہدیدارن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کلب کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ترقی و ترویج کے لئے بہترین اقدامات کریں گے اور کلب کی فٹبال کو کراچی میں اچھا مقام دلانے کےلئے ڈسپلن سمیت کھیل کے دیگر امور کو اولین تر جیح دی جائے گی۔ انہوں نے سابقہ سیکریٹری لالہ گل زیب اور سابقہ خازن رشید احمد کو ٹیم کے لئے بہترین خدمات انجام دینے پرخراج تحسین پیش کیا۔دونوں نے کلب کے لئے بڑی خدمات ہیں جس کو ہم قدد کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں