ڈاکٹر عشرت العباد خان کی سینئر صحافی سید صابر علی کی علالت پر دعاے خیر
کراچی …… سابق گورنر سندھ اور روح رواں میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سینئر صحافی کراچی پریس کلب کے ركن اور تھنک ٹی وی کے روح رواں سید صابر علی کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کے لئے دعاے خیر کی انہوں نے کہا کہ سید صابر علی صحافی کے ساتھ ساتھ ایک آہن حوصلہ انسان ہیں
إنشاءاللّٰه جلد اپنی بیماری کو شکست دے کر ایک بار پھر اسی حوصلے کے ساتھ میدان عمل میں ہونگے (إن شاءاللّٰه)
انچارج مرکزی کمیٹی نہال احمد صدیقی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضوان فکری اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نعیم اصطفے نمک والا نے بھی ان کے صاحبزادے تحسین سے رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے دعا کی