فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے وفد کا کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کا دورہ، صارفین کے حقوق اور فوڈ سیفٹی پر تبادلہ خیال
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کراچی ایف اے او کے وفد کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینیئر وائس چیئرمین شیخ خلیل الرحمٰن نے کی۔ اجلاس کسی وقفے کے جاری رہا جس میں صارفین کے تحفظ، فوڈ سیفٹی اور کوالٹی ایشورنس پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ایف اے او وفد کی قیادت برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مسٹر مارٹن روز نے کی، جبکہ ان کے ساتھ مس اوومو بیری اور مس فیزا بھی شامل تھیں کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی نمائندگی محترمہ لبنیٰ پنجوانی اور عبدالجبار رٹھوڑ نےکی

اجلاس کے دوران ایف اے او وفد نے کیپ کی تاریخ، تنظیمی ڈھانچے، رسائی، بین الاقوامی تعاون اور محض صارفین کی آگاہی و وکالت سے آگے اس کے کام کے دائرہ کار کے حوالے سے مختلف سوالات کیے۔ خاص طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ کیپ کس طرح کھانے پینے کی اشیاء، پھل، گوشت اور چاول کے معیار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے تاکہ وہ برآمدی معیار پر پورا اتریں۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین کی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
مالیاتی استحکام، حکومتی تعاون اور تنظیم کو درپیش مشکلات بھی زیر بحث آئیں۔ اجلاس میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی مس اوومو بیری نے خاص طور پر ریستورانوں کے غیر صحت مند بیت الخلا کا مسئلہ اٹھایا جس کے عوامی صحت پر براہِ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ریستوران مالکان کو ہدف بنا کر آگاہی مہم چلانے کا عزم ظاہر کیا اور اسے اپنی آئندہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کا اعلان کیا
اجلاس مثبت اور تعمیری ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جس میں دونوں فریقین نے صارفین اور فوڈ سیفٹی کے بہتر مستقبل کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور اجلاس کو یادگار بنایا گیا