گورنر سندھ کرغزستان نائب وزیراعظم ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار،انیس احمد قائم خانی کی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں کرغزستان کے نائب وزیراعظم Edil Baisalov سے ملاقات

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں کرغزستان کے نائب وزیراعظم Edil Baisalov سے ملاقات

ملاقات میں سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائم خانی و دیگر بھی موجود تھے۔اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کراچی سرکلر ریلوے سمیت شہر کے ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا،

جس میں کرغیز وفد نے تکنیکی معاونت کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور معاشی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا

اپنا تبصرہ لکھیں