مسائل کاحل عوامی نمائندے بہادرآباد مرکز

حق پرست اراکین اسمبلی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

ایم کیو ایم کے منتخب عوامی نمائندے روزانہ کی بنیاد پر بہادرآباد مرکز پر عوامی مسائل کے حل کیلئے موجود ہیں، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

کراچی۔۔۔۔۔  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے بہادرآباد مرکز سے جاری بیان میں کہا ہے کہ حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل سننے اور اسکے حل کیلئے بہادر آباد مرکز میں موجود ہوتے ہیں۔ تر جمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب فعال اور قابل عوامی نمائندے سندھ میں اپوزیشن میں ہونے کے باجود کراچی و حیدرآباد سمیت شہری سندھ کے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے شب و روز مصروف ہیں

اور عوامی حمایت اور معاونت سے شہری علاقوں کہ کئی بنیادی مسائل حل کئے جاچکے ہیں، ترجمان ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد روزانہ حق پرست اراکین اسمبلی کے علاقائی آفسز کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد مرکز میں اپنے منتخب عوامی نمائندوں کے پاس اپنے مسائل لیکر آتے ہیں جن میں پانی، بجلی، گیس، صفائی جیسے بنیادی مسائل بھی شامل ہوتے ہیں۔

حق پرست اراکین اسمبلی کی جانب سے عوامی مسائل سننے اور اسکے حل کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوام اپنے علاقے کے مسائل لیکر روزانہ شام 5بجے سے رات10بجے تک ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد مرکز میں قائم پبلک کمپلین سیل آکر منتخب عوامی نمائندوں کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں