سابق رکن رابطہ کمیٹی سےاظہار تعزیت

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سلیم تاجک اور فرید تاجک سے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق رکن رابطہ کمیٹی سلیم تاجک اور سابق انچارج شعبہ اطلاعات فرید تاجک کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سلیم تاجک،فرید تاجک اور اہلخانہ سے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی

اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے، انکے درجات بلند فرمائے اور سلیم تاجک، فرید تاجک سمیت تمام سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔آمین

اپنا تبصرہ لکھیں