ایم کیو ایم پاکستان کا یکم اگست سے ایامِ آزادی منانے کا اعلان
یومِ آزادی صرف جشن نہیں، معرکۂ حق کی علامت ہے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی کے معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے، اور یہ خوش آئند بات ہے کہ اب وفاقی حکومتیں کراچی کے دیرینہ مسائل کو دلچسپی سے حل کر رہی ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی اراکین مرکزی کمیٹی اور اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ مرکز بہادرآباد متصل پارک میں پریس کانفرنس
کراچی۔۔۔۔۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد متصل پارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اعلان کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان یکم اگست سے ایامِ آزادی کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔ اس سلسلے میں پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔مزار قائد پر حاضری، 13 اگست کی شب فائیو اسٹار چورنگی پر مرکزی تقریب ہوگی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ ایامِ آزادی کی تقریبات کے آغاز پر یکم اگست کو مزارِ قائد پر حاضری دی جائے گی،جب کہ شبِ آزادی (13 اگست کی رات) کو فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد میں ایک مرکزی عوامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا “یہ سال قومی تاریخ کا انتہائی اہم سال ہےیوم آزادی صرف ایک جشن نہیں بلکہ معرکۂ حق کی علامت ہے، جسے ہم نظریاتی بنیادوں پر منائیں گے۔ کراچی اور شہری سندھ پاکستان کی معیشت کا انجن ہیں۔چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ “اس ملک کی اصل ترقی کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں سے جڑی ہوئی ہے۔ یہاں کے باسیوں کے اجداد نے ملت اسلامیہ کو یکجا کیا اور پاکستان کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیا۔”انہوں نے مزید کہا کہ”ایم کیو ایم پاکستان کے تمام شعبہ جات اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے محب وطن افراد ان تقریبات میں شریک ہوں گے۔
عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ان کے حقوق کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا کہ”کراچی کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور ان کے مسائل، تحفظ، شناخت اور حقوق کی حفاظت ایم کیو ایم کی اولین ترجیح ہے۔ ہم ہر سطح پر ان کے مفادات کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔”پاکستان ملتِ اسلامیہ کے لیے ایک ماڈل ریاست ہے۔چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا “پاکستان ایک نظریہ ہے، جو ملت اسلامیہ کے اتحاد اور فلاح کے لیے وجود میں آیا۔ آج پاکستان کو موقع ملا ہے کہ وہ عالمی منظرنامے پر اپنا مؤثر اور مثبت کردار ادا کرے۔

“کراچی معاہدے پر پیش رفت، وفاقی حکومتوں کا مثبت رویہ خوش آئند ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا “کراچی کے معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے، اور یہ خوش آئند بات ہے کہ اب وفاقی حکومتیں کراچی کے دیرینہ مسائل کو دلچسپی سے حل کر رہی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ پیش رفت شہری سندھ کے عوام کے لیے حقیقی ریلیف کا باعث بنے گی۔”اس موقع پر سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار،انیس احمد قائم خانی، سید امین الحق مرکزی رہنما احمد سلیم صدیقی، زاہد منصوری اور اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی علی خورشیدی،پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد خان و اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے