شہدائے اردو ،جانوں کا نذرانہ ،زبان و ثقافت کو تحفظ، رہنما ایم کیو ایم حیدر عباس رضوی

شہدائے اردو نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے زبان اور ثقافت کو تحفظ فراہم کیا، رہنما ایم کیو ایم حیدر عباس رضوی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام شہدائے اردو کے ایصال ثواب کیلئے لیاقت آباد 10 نمبر پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

کراچی۔۔۔  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام لیاقت آباد نمبر 10 پر شہدا اردو کی برسی کے موقع پر انکے مزار پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر رہنما سید حیدر عباس رضوی، حق پرست رکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی، مسعود محمود، مرکزی رہنما اشرف علی، عبدالقادر خانزادہ، زاہد منصوری، محمدحسین، مہاجر رابطہ کونسل کے صدر قہر بندھانی و اراکین کمیٹی، مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر رہنمابھی موجود تھے

بعد ازاں میڈیا نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ 8 جولائی 1972ئ کو سندھ اسمبلی کے لسانی بل کے خلاف ”اردو کو جنازہ ہے ذرا دھوم سے نلکے” کا نعرہ لگاتے ہوئے لیاقت آباد کے مہاجروں نے حکمرانوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا

جسکی پاداش میں انہیں شہید کر دیا گیا، شہدائے اردو نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے زبان اور ثقافت کو تحفظ فراہم کیا، آج ہم یہاں انکی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اردو زبان اور مہاجروں کی ثقافت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں