یوم عاشورہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پیغام

ایم کیو ایم پاکستان کےایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا یوم عاشورہ کےموقع پر پیغام

کراچی۔۔  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول نے یوم عاشورہ کے موقع پر عوام کو پیغام دیتے ہوۓ کہا کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین نے اپنے اہل خانہ اور خاندان کو دین اسلام کی سر بلندی کی خاطر قربان کر دیا لیکن یزیدیت کےآگے سر نہیں جھکایا محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے اور یہ مہینہ انسانی تاریخ میں عظیم قربانیوں سے عبارت ہے

اور ملت اسلامیہ پرمحرم الحرام کا احترام ہر حال میں لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر ہمیں اپنی زندگیوں کوحقیقی معنوں میں حضرت سیدنا امام حسین (علیہ السلام) کے طرزِ زندگی پر عمل پیرا ہو کر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں واقعہ کربلا کی روشنی میں ہی ہم اپنے معاشرے میں ظلم و زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف سینہ سپر ہوکر مظلوم اور حق کا ساتھ دیا جائے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا دین کی سر بلندی کےلیے اپنا سب کچھ نچھاور کر دینے کا درس دیتا ہے۔حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی میدان کربلا میں دی گئی لازوال قربانیاںہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور انکی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر محبت اہلبیت کاثبوت دیں

اپنا تبصرہ لکھیں