واقعہ کربلا میں اپنے جا نثاروں کے ساتھ سرفروشی اور حق پرستی اور دین کی سربلندی کے لئے حضرت امام حسین ؑنے جو مثال قائم کی۔وہ رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے
وہ معرکہ حق اور دین اسلام کی حفاظت کے لئے ایک ایسا واقعہ ہے جو انکی شہادت کے غم کے ساتھ ساتھ ہمیں ایک نئی ہمت اور شجاعت عطا کرتا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان
ہم سب کو تمام فرقہ وارانہ سازشوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں ایک لڑی میں پرو کر مشن حسینیت کو سر انجام دینا ہے۔سابق گورنر سندھ
کراچی۔۔۔۔۔۔سابق گورنر سندھ (نشان امتیاز)میری پہچان پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؑکی شہادت کا دن عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔
واقعہ کربلا میں اپنے جا نثاروں کے ساتھ سرفروشی اور حق پرستی اور دین کی سربلندی کے لئے انہوں نے جو مثال قائم کی۔وہ رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے وہ معرکہ حق اور دین اسلام کی حفاظت کے لئے ایک ایسا واقعہ ہے جو انکی شہادت کے غم کے ساتھ ساتھ ہمیں ایک نئی ہمت اور شجاعت عطا کرتا ہے۔ انکی شہادت مشعل راہ ہے۔
ہمیں اسی پیغام کو عام کرنا ہے۔ کربلا کی فضائیں اور ہوائیں آج بھی ان انمول جزبوں کی امین ہیں۔ جو حسین ابن علی اور آپکے جانثاروں کے جزبہ ایمانی اور حق کی فتح اور باطل کی شکست کا مظہر تھا۔ حضرت امام حسین ؑ کی مثال یہ تھی کہ جب تمہاری زندگی میں دو راستے آجائیں کہ ظلم تمہیں گردن نہ اٹھانے دے اور دین تمہیں گردن جھکانے نہ دے تو تیسرا راستہ گردن کٹانے کا راستہ ہے۔ میں پوری قوم عالم اسلام سے کہتا ہوں کہ ہم نے حسینیت پر عمل کرکے معرکہ حق بھارت سے لڑا۔
کشمیر اور غزہ میں بھی گردن جھک نہیں رہی۔ یہی مومن کی شان ہے۔ ہمیں آج عہد کرنا ہوگا کہ ہم معرکہ حق حسینیت کی طرح لڑ کر اسلام کا سر بلند اور باطل کو شکست دیتے رہیں گے۔ یہ دن ہم میں ایک نئی روح بھرتے ہیں اور ہم آل رسول ﷺ اور قافلہ حسینی کی طرح اپنے نبی ﷺ کے نواسوں اور حضرت علی کرم اللہ وجہ کی طرح شجاعت سے دشمن کا مقابلہ کریں گے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔ حسینیت زندہ باد اور کربلا کے شہیدوں اور راہ حق کے شہیدوں ہم اتحاد اور اپنے نبی ﷺ اور انکے افکار انکے نواسے کی دین کے لئے سربلندی کو ہمیشہ قائم رکھ کر اپنے ملک اور دین کی مکمل حفاظت کریں گے۔
جو سبق ہمیں ملا ہے ہمیں اسی کو آگے لے کر بڑھنا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ اشکبار آنکھوں میں ولولہ جوش اور جزبہ شہادت کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔ کیونکہ آل رسول ﷺ اور نواسے ایک تاریخ رقم کرگئے جسے ہم سب کو آگے بڑھانا ہے۔ یزیدی قوتوں کو نیست و نابود کرنا ہے۔ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔ عاشورہ ہمیں یہی درس دیتا ہے۔ ہم سب کو تمام فرقہ وارانہ سازشوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں ایک لڑی میں پرو کر مشن حسینیٹ کو سر انجام دینا ہے۔