قومی مکالمے کی ضرورت میری پہچان پاکستان

قومی مکالمے کی ضرورت ہے” میری پہچان پاکستان کے رہنمائوں کا نہری منصوبے کی معطلی و احتجاج پر موقف

کراچی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایم۔پی۔پی کے مرکزی اور صوبائی رہنمائوں کا ایک اہم ہنگامی اجلاس سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر مرکزی رہنما نہال صدیقی کی زیر صدارت کراچی کے ایک مقامی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا محور سندھ میں نہری منصوبے کی معطلی اور موجودہ غیر یقینی صورتحال تھا

میری پہچان پاکستان کے رہنمائوں نے اپنے اجلاس میں ملک کو درپیش سنگین صورتحال پر گہرے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر مذاکرات کی میز پر آئیں اور افہام و تفہیم کے ساتھ بحران کا پرامن حل تلاش کریں۔ اہم مرکزی اور صوبائی رہنماں نے کہا، “اس وقت ملک کو زور و زبردستی یا کسی تشدد کی نہیں بلکہ براہ راست مکالمے اور اتفاق رائے کی ضرورت ہے

رہنمائوں نے واضح کیا کہ سندھی قوم پرست تنظیموں اور وکلا تنظیموں کے مسلسل احتجاج کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے مجوزہ منصوبے کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔ یہ حساس معاملہ اب آئندہ مشترکہ مفادات کونسل (سی۔سی۔آئی) کے اجلاس میں تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے زیر بحث لایا جائے گا۔

اگرچہ وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی نے مشترکہ اجلاس میں اس فیصلے کا اعلان کیا لیکن میری پہچان پاکستان کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ حقیقی استحکام اور بہتری کے آثار تاحال سامنے نہیں آئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں