سابق گورنر پنجاب اور سینئر سیاستداں محمد اظہر اور سینئر صحافی راشد نور کے انتقال پر ڈاکٹر عشرت العباد کی تعزیت۔ اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ آمین
محمد اظہر کی سیاسی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ مختلف منصب پر رہے اور سیاست میں اعلی مقام رکھتے تھے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان
کراچی ……. سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) ڈاکٹر عشرت العبادخان نے سابق گورنر پنجاب اور سینئر سیاستداں محمد اظہر اور سینئر صحافی راشد نور کے انتقال پرگہرء رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ محمد اظہر کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مختلف منصب پر رہے
اور سیاست میں اعلی مقام رکھتے تھے انکی وفات سے ایک سیاسی خلاء پیدا ہوا ہے۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی انکے درجات بلند فرمائے۔ انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔( آمین)
مذید براں انہوں نے سینئر صحافی کالم نگار ادیب راشد انور کی وفات پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انکی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے اور اہل خانہ سے دلی ہمدردری کا اظہار اور صبر جمیل کی تلقین کی ہے