ٹھٹھہ حادثہ ٗ6افرادکی شہادت ٗ 30 سے زائد زخمی ٗنمازجنازہ میں منعم ظفر و دیگر کی شرکت
حادثہکینجھر جھیل جاتے ہوئے گھارو کے مقام پر پیش آیا ٗ شہداء کی نماز جنازہ میں قائدین سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
حادثے میں جماعت اسلامی کے چیئرمین یوسی 4 عطائے ربی سمیت متعدد کارکنان زخمی
کراچی ……. جماعت اسلامی ضلع غربی اورنگی ٹاؤن یوسی 4کے تحت کینجھر جھیل میں پکنک منانے کے لیے جانے والے کارکنان کی بس گھاروضلع ٹھٹھہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں جماعت اسلامی کے 5کارکنان شہید جبکہ 30سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ 3شہدا ء کی نماز جنازہ اورنگی ٹاؤن نمبر 12ارکانیہ گراؤنڈ میں جبکہ بقیہ 2شہداء میں سے ایک کی نماز جنازہ گبول ٹاؤن اور دوسرے کی نورالسلام مسجد میں ادا کی گئی

۔شہداء کی نماز جنازہ میں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان،سابق رہنما محمد حسین محنتی،نائب امراء کراچی محمد اسحاق خان، ڈاکٹر واسع شاکر،راجاعارف سلطان،مسلم پرویز، سیف الدین ایڈوکیٹ، ڈپٹی سیکرٹریز کراچی عبد الرزاق خان، انجینئر عبد العزیز،ضلعی امراء مولانا فضل احد، ڈاکٹر نورالحق، کامران سراج، قائم مقام امیر ضلع غربی خالد زمان، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،سینئر ڈپٹی سکریٹری اطلاعات صہیب احمد، اہل محلہ،عزیز واقارب سمیت جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔علاوہ ازیں ٹھٹھہ حادثہ میں پکنک کے لیے کلری جھیل جانے والی بس کو گھارو کے قریب حادثہ پیش آیا،
حادثے میں شہید ہونے والے کارکنان میں اسد نور، عبد الرؤف،بشر فرید، ابرار، ارباب اور بس کا کنڈیکٹر شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا۔زخمیوں میں چیئرمین یوسی 4 اورنگی عطائے ربی، وائس چیئرمین کرامت علی،جاوید اقبال،فیضان،بشیر،وقاص رفیق،عبدالباسط، شاہ رخ، فیضان، عبدالاحد، ارشد علی، امیر زیب، گوہر علی، شبیر،انور و دیگر شامل ہیں