پیپلز لیبر بیورو ضلع کورنگی کے صدر عدنان حبیب صدیقی کی کراچی ڈویژن قیادت سے اہم ملاقات، مزدوروں کے مسائل اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال
کراچی…… پیپلز لیبر بیورو ضلع کورنگی کے صدر عدنان حبیب صدیقی نے نو منتخب عہدیداران کے ہمراہ کے ایم سی ہیڈ آفس میں کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سمو سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تنظیمی امور، مزدوروں کو درپیش مسائل، ادارہ جاتی کارکردگی اور کارکنان کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس ملاقات میں جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ کورنگی دارا سعید نجفی انفارمیشن سیکرٹری ڈسٹرکٹ کورنگی احمر علی خان بھی موجود تھے
اس موقع پر اسلم سمو نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ نو منتخب عہدے داران نے جناب اسلم سمو صاحب کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی بھی پیش کی عدنان حبیب صدیقی نے ضلع کورنگی کی تنظیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا اور کارکنان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی تعاون، تنظیمی استحکام اور مزدور برادری کی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مزدوروں کے جائز حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔