ڈاکٹر عشرت العباد خان اور ایم پی پی قیادت کا گہرے رنج و غم کا اظہار
محمد شاہد کی اہلیہ کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی تعزیت
ایم پی پی رہنماؤں کی مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا
بران کراچی آفیسرز ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے اظہارِ ہمدردی
سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کا اعلان
سماجی حلقوں کی جانب سے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار
مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا
کراچی ……………میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کے روحِ رواں اور سابق گورنر سندھ نیشانِ امتیاز ڈاکٹر عشرت العباد خان سمیت ایم پی پی کی مرکزی قیادت نے ڈائریکٹر سم اور معروف سماجی شخصیت محمد شاہد کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایم پی پی کے انچارج سنٹرل کمیٹی نیہال احمد صدیقی، سیکریٹری اطلاعات رضوان احمد فکری، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نعیم اصطفےٰ نمک والا، نگران لیبر ونگ اور ممبر سنٹرل کمیٹی سیف یار خان نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ ایم پی پی اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
اسی طرح بران کراچی آفیسرز ویلفیئر آرگنائزیشن کے سپریم کونسل کے چیئرمین محمد رضوان خان، سنٹرل چیئرمین محمد اظہر، فیصل وحید، فرخ مجید اور محمد کاشف نے بھی مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ شریکِ حیات کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں۔ اس موقع پر صبر، حوصلہ اور دعا ہی سب سے بڑا سہارا ہے۔
مختلف سماجی، فلاحی اور تنظیمی حلقوں نے بھی اس افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ محمد شاہد ایک باوقار اور فعال سماجی شخصیت ہیں، جن کے اہل خانہ کا یہ نقصان انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ تلافی ہے۔
تمام رہنماؤں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔