مستقبل کے تقاضے ملکی ترقی مؤثر کردار

نوجوانوں کو عملی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے،

مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں

حکومتِ سندھ کے ادارے ڈی آئی ایل کے تحت منعقدہ انٹرن شپ پروگرام کے سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی کا خطاب

کراچی …… ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو عملی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔یہ بات انہوں نے حکومتِ سندھ کے ادارے ڈی آئی ایل کے تحت منعقدہ انٹرن شپ پروگرام کے سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ممبر فنانس نوید انور صدیقی کے ہمراہ ڈائریکٹر (سی پی اینڈ پی بی بی) اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، کے ڈی اے عزیز عباسی کی جانب سے یکم فروری تا مارچ 2026 (رمضان وقفہ) کے سیشن میں منعقد کی جانے والی تربیتی کلاسز میں شریک طلبہ کو اسناد تقسیم کی گئیں

انٹرن شپ پروگرام میں این ای ڈی یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، سر سید یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، ایف اے ایس ٹی یونیورسٹی اور تھر انسٹیٹیوٹ این ای ڈی کیمپس کے طلبہ نے شرکت کی۔تقریب میں سیکریٹری کے ڈی اے محمد ارشد خان، ڈائریکٹر آئی ٹی کے ڈی اےعباس علی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ویب، آئی ٹی کے ڈی اے ایس۔ عاطف رشید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں عملی میدان میں بہتر مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ ترقیات کراچی مستقبل میں بھی نوجوانوں کی فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں