صومالیہ کراچی کے بیٹوں کو واپس لایا جائے

آئین پاکستان میں تما م شہریوں کو آرٹیکل ۴ سے لیکر ۲۵ تک برابر کے انسانی حقوق دیے گئے ہیں
صومالی بحری قزاقوں کے قبضہ میں پھنسے پاکستانیوں و کراچی کے چھ افراد کی ویڈیو دیکھ کر دل دہل گیا
گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اس لئے گورنر سندھ کو چاہیے کہ اس حوالے سے اپنا آئینی کردار ادا کریں
یہ معاملہ لاہور یا پنجاب کا ہوتا تو کیا مریم نواز شریف ، اور وزیراعظم پاکستان اب تک خاموش رہتے ؟

کراچی……. صدر جوناگڑھ اسٹیٹ لائرز فورم و سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ (ایڈوکیٹ ہائیکورٹ ) نے اپنے ویڈیو
پیغام میں کہا ہے کہ صومالی بحری قزاقوں کے قبضہ میں پھنسے پاکستانیوں و کراچی کے چھ افراد کی ویڈیو دیکھ کر دل دہل کر رہ گیا ہے
سلمان مجاہد بلوچ کا اس حوالے سے کہنا تھا صومالی قزاقوں کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو۔ میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ مغوی یوسف یہ بتارہے ہیں کہ انہیں دن میں ایک وقت کھانے کے لئے ابلے ہوئے چاول دیے جاتے ہیں اور وہ تمام افراد جہاز کے ٹینک کا گندہ پانی پی رہے ہیں ہم نے اس۔ سے پیشتر بھی ۱۲ مئی کو اس حوالے سے ویڈیو پیغام میں فیلڈ ماشل جنرل عاصم منیر صاحب سے اس حوالے سے اپیل کی تھی ۔

ہمارا ویڈیو پیغام جاری ہونے کے اس معاملہ کو سینیٹ اور قوم اسمبلی کے اجلاسوں میں زیر بحث لایا گیا اور وزارت خارجہ کے کردار پہ سوالات اٹھائے گئے قزاقوں کا اب کہنا ہے کہ وہ اب صرف صدر پاکستان سے بات کرینگے ۔آئین پاکستان میں تما م شہریوں کو آرٹیکل ۴ سے لیکر ۲۵ تک برابر کے انسانی حقوق دیے گئے ہیں ۔ سابق ایم این اے

گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اس لئے گورنر سندھ کو چاہیے کہ اس حوالے سے اپنا آئینی کردار ادا کریں جس طرح ۲۰۱۱ میں اس وقت کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے ادا کیا تھا اور صومالی قزاقوں کی قید میں پھنسے پاکستانیوں کو آزاد کرایا تھا ۔لواحقین اب کسی کا انٹظار نہ کریں اور اعلیٰ عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں ۔ اس حوالے سےبھی۔ بطور وکیل میں انکی پوری معاونت کرنے اور انکا کیس مفت مینں لڑنے کے لئے تیار ہوں اگر یہ معاملہ لاہور یا پنجاب کا ہوتا تو کیا مریم نواز شریف ، اور وزیراعظم پاکستان اب تک خاموش رہتے ؟

اب مقتدرہ قوتوں سے ہی امید ہے کہ وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ اب یہ معاملہ فیلڈ ماشل کی مداخلت کے بغیر ہونہیں سکے گا جس کی سب سے بڑی وجہ حکومتی بے حسی ہے۔ کراچی کے بیٹوں کو واپس لانے کے حوالے سے فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل عاصم منیر سے اپیل کرتے ہیں کو وہ اس اہم معاملہ میں اپنا کردار ادا کریں اور پاکستانی و کراچی کے یرغمالیوں کو بحری قزاقوں کی قید سے آزاد کرائیں- سلمان مجاہد بلوچ کی اپیل

اپنا تبصرہ لکھیں