مورڑو میر بحر ٹاؤن میں رہائش پذیر عوام کو سہولیات کی فراہمی
جاری کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئےدستیاب وسائل بروئے کار
ایم ـ پی ـاے ۔علی احمد جان کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شکریہ
چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شکریہ ادا کیا
کراچی …… مورڑو میر بحر ٹاؤن میں رہائش پذیر عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے دن رات عوام کی خدمت جاری ہے ایم ـ پی ـاے ۔علی احمد جان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شکریہ ادا کیا صدر کیماڑی لیاقت علی آسکانی جن کی بدولت ہمارے علاقے میٹرو ول باب خیبر میں ترقیاتی کام دن رات جاری ہے ٹاؤن چیئرمین علی اکبر نے پاکستان پیپلز پارٹی کا تہےدل سے شکریہ ادا کیا اور انشاء اللہ خدمت جاری رہےگی

عوام کے ساتھ ہم نے جتنے واعدے کیے ہیں انشاء اللہ اس کو پورا کرینگے چیئرمین مورڑو میربحر علی اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مورڈومیربحر ٹاؤن میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے لہذا اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام افسران و عملہ اپنے فرائض پوری لگن اور دیانتداری سے انجام دینے کی عادت کو اپنائیں انہوں نے کہا کہ اس روڈ کا دیرینہ مسئلہ سیوریج لائن .برساتی نالہ تھا جوکہ ڈالے جانے کے بعد آج روڈ کارپیٹنگ کا کام جاری ہے
انہوں نے کہا کے منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے شب و روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ تمام یونین کونسلوں میں سیوریج کے نظام کی درستگی اور سڑکوں و اندرونی گلیوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچا کر انہیں جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جاسکے