ادارہ ترقیات کراچی میں ہونے والی سپریم کورٹ کی خلاف ورزی(وائلیشن) فوری بند کی جائے
سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق کے ڈی اے ایک اتھارٹی ہے اس میں باہر سے آنے والے افسران اور اسٹاف کی پوسٹنگ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے
وزیر بلدیات سندھ اور ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے فوری طور پر نوٹس لیں
صدر کے ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن سید خرم عارف نائب صدر فیضیل بخاری و واراکین ایسوسی ایشن
کے ڈی اے کے(بائی لائز) صدراتی آرڈنینس سے منظور شدہ ہیں باہر کے افسران کی غیر قانونی اور غیر آئینی پوسٹنگ فوری طور پر بند کی جائیں
صدر کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے)محمد عبدالمعروف جنرل سیکرٹری قمر عباس و(سی بی اے) پینل
کراچی……. ادارہ ترقیات کراچی میں گذشتہ مہینوں میں ہونے والی پوسٹنگ پر کے ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر سید خرم عارف اور کے ڈی اے ایمپلائز یونین(سی بی اے) کے صدر محمد عبدالمعروف پینل کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کے ڈی اے میں ہونے والی غیر قانونی تعیناتیوں پر پرزور مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا صدر آفیسر ایسوسی ایشن سید خرم عارف نے کہا ہے موجودہ صورتحال میں ہم تمام آپشن پر غور کررہے ہیں ہم نے ادارہ ترقیات میں تمام باہر سے آنی والی غیر قانونی پوسٹنگ جو سپریم کورٹ کی کھلی خلاف ورزی ہیں اس پر اپنی مرکزی قیادت کو اعتماد میں لیتے ہوئے موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے جلد ہی ہم مرکزی ہدایت کے مطابق اس پر قانونی چارہ جوئی کریں گے
صدر(سی بی اے) محمد عبدالمعروف نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں ادارہ ترقیات کراچی میں باہر سے آنے والے افسران کی تنخواہوں کو بھی ایڈجسٹ کیا جارہا ہے جو قانون شکنی کی انتہاہ ہے ہم سپریم کورٹ کے آرڈر کی کھلی وائلیشن پر خاموش نہیں بیٹھیں گے کے ڈی اے کے ملازمین نے ہمیں اعتماد کا ووٹ دیا ہے ہم اپنے ملازمین کے جائز حقوق کے لیے قانونی دائرے کار میں رہتے ہوئے بھرپور دفاع کریں گے جلد مرکزی ہدایت کے مطابق اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے* اس اہم نوعیت کے مسئلے پر کے ڈی اے کی دیگر یو نینز نے بھی اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے انشااللہ تعالیٰ بروز پیر مورخہ 11 مئی 2026 کو اس پر مشرکہ طور پر ایک گرینڈ میٹنگ رکھی جائے گی جسمیں دیگر یونینز اور آفیسر اسیوسی ایشن کے دیگر پینل بھی شرکت کریں گے انشااللہ اس اہم مسعلے پر گرینڈ الائنس پریس بریفنگ جاری کرے گااور اس اہم نوعیت کے مسعلے پر ہم ایک پییج پر ہیں