میئر کراچی کا ضلع کیماڑی میں پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کے لیے اہم اقدام
میٹروویل میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے ایک اہم سنگِ میل
میٹروویل یوسی۔8 میں عوام کا پانی کا دیرینہ مسئلہ کو حل کر دیا گیا
تقریب میں رکنِ صوبائی اسمبلی علی احمد جان، پارلیمانی لیڈر کے ایم۔ سی، کرم اللہ وقاصی، ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبردیگر اعلیٰ حکام کی شرکت
کراچی …… میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میٹروویل یوسی۔8 میں عوام کا پانی کا دیرینہ مسئلہ کو حل کر دیا گیا تقریب میں رکنِ صوبائی اسمبلی علی احمد جان، پارلیمانی لیڈر کے ایم۔ سی، کرم اللہ وقاصی، ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ میٹرو ویل یوسی ۔8 پمپس ہاؤس کی تعمیر کی تکمیل میٹروویل کے رہائشیوں کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے، جس سے علاقے میں پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے اس منصوبے کو میٹروویل میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

پانی کی ترسیل کا نظام مزید مؤثر اورمستحکم ہوگا۔ اس نئی لائن کے باعث میٹروویل کے پانچوں سیکٹرز میں پانی کی دستیابی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس سے ہزاروں مکین مستفید ہوں گے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پمپس ہاؤس کی بدولت نہ صرف پانی کی ترسیل میں بہتری آئے گی بلکہ نظام کی مجموعی کارکردگی بھی بہتر ہوگی، جس سے پانی کی فراہمی میں تعطل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شہری مسائل کے پائیدار حل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔جبکہ میٹرو ول مین روڈ پر پیور بلاک کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔