سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پر بریفنگ

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (ایم آئی ایم)کے سینئر مینجمنٹ افسران کے مطالعاتی سیشن کے موقع پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر بریفنگ، کچراعلاقوں سے اٹھانے اور لینڈ فل سائٹس پر پہنچانے کی مکمل بریفنگ، پاکستان کی پہلی سینیٹری انجینئرڈ لینڈ فل سائٹ کی تعمیرو ترقی کے اقدامات خوش آئند ہیں

کراچی ………………… نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (ایم آئی ایم ) کے سینئر مینجمنٹ افسران کے مطالعاتی سیشن کے دوران سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور کراچی میں چیلینجزکے عنوان سے ایک پریزینٹیشن رکھی گئی۔ شرکاء نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے آپریشن، اقدامات اور تمام اہم ایشوز پر بات کی۔ شرکاء نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی مجموعی طور پر کارکردگی کو سراہا۔ اس ضمن میں انہوں نے اپنی ریسرچ بریفنگ میں بتایا کہ بورڈ نے نئے اور جدید اقدامات کے ذریعے صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتری کی طرف گامزن کردیا ہے کچرے کو محفوظ طریقے سے منتقلی کے لئے چار ماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیرو ترقی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی پہلی سینٹری انجینئرڈ لینڈ فل سائٹ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس کے علاوہ بائیوگیس پلانٹ اور دیگر ری سائیکل کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔بعد ازاں انہوں نے بورڈکی کچرا اٹھانے والی گاڑیاں اور مشینری کا دورہ کرایا۔ سیشن میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سیدسیف الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیکھنے کا عمل جاری رہنا چاہئے انہوں نے تمام سینئرمینجمنٹ افسران کی پریزینٹیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت محنت نظر آرہی ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ گروپ کے ہر ممبر نے محنت کی ہے اور بہت تفصیل اور ریسرچ کے ساتھ اپنے موضوع پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آئی ٹی کا دور ہے ہر کام میں جدت اورتخلیقی کام ہمیشہ سراہاجاتاہے۔منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے بحیثیت مہمان اسپیکرشرکت کی انہوں نے اپنی بریفنگ میں بتایاکہ فرنٹ اینڈ کلیکشن سے لے کر کچرے کے ڈسپوزل تک کے طریقے کار، ای آر پی مانیٹرنگ کلاؤڈ سسٹم، کمپلین ایپ اور کمانڈ اینڈ کنڑول جدید مانیٹرنگ کے ذریعے انجام دیا جا رہا ہے۔گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے آپریشن کاآغازکراچی، حیدرآباد، سکھر،اور لاڑکانہ میں کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پورے سندھ میں اس کام کو وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری کے لئے مزیداقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بورڈ کی کارکردگی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں نمایاں اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔ سائنسی بنیادوں پر قائم پاکستان کی پہلی سینیٹری انجینئررڈلینڈفل سائٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس سے نہ صرف آلودگی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گابلکہ ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے ورلڈبینک کی زیر نگرانی پروجیکٹ پاک فلو کے تحت کاربن کریڈٹ کے20 ملین ڈالرآمدنی متوقع ہے۔ اسی طرح گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز (جی ٹی ایس) کی اپ گریڈیشن سے آپریشن کے معیار میں بہتری او رماحولیاتی خطرات میں کمی آئے گی۔جبکہ جدیداورمکینیکل مشینری کی شمولیت کے ذریعے کچرا اٹھانے اور منتقل کرنے کے نظام کو مزید بہتر بنایا ہے۔ بریفنگ کے بعد شرکاء کے سوال کے جواب کا سیشن بھی ہوا،بعد ازاں شرکاء کو سووینئر پیش کئے گئے

اپنا تبصرہ لکھیں