صدر جونا گڑھ اسٹیٹ لائرز فور م و سابق حق پرست ایم این اے ،سلمان مجاہد بلوچ ، ایڈوکیٹ ہائیکورٹ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی میں مورخہ 28 اپریل کو ایک شہری پہ کئے جانے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
کراچی …….. صدر جونا گڑھ اسٹیٹ لائرز فور م و سابق حق پرست ایم این اے ،سلمان مجاہد بلوچ ، ایڈوکیٹ ہائیکورٹ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی میں مورخہ 28 اپریل کو ایک شہری پہ کئے جانے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسامہ کو پولیس کے باوردی اہلکاروں اور پرائیویٹ گن مینز نے تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری ایس ایم جی کے بٹوں سے اسے مارا پیٹا۔ سلمان مجاہد بلوچ
وزیر داخلہ سندھ ، آ ئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی ، ڈی آ ئ جی ویسٹ ، ایس ایس پی سینٹرل سے پر زور اپیل ہے کہ
انٹر میڈیٹ بورڈ کے سابق کنٹرولر اور او ایس ڈی عمران چشتی و دیگر ملزمان کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔ سلمان مجاہد بلوچ ، ایڈوکیٹ ہائیکورٹ
پولیس کا ہے کام حفاظت عوام کی لیکن یہاں تو الٹا ہوا ہے ۔ سابق ایم این اے
ہم مظلوموں کو انصاف دلانے کے لئے آ خر تک ان کا ساتھ دیں گے۔ صدر جونا گڑھ اسٹیٹ فورم