محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیف یار خان
ملازمین کے بچوں کو فوری روزگار اور سہولیات کی بحالی کا مطالبہ
میڈیکل سہولیات فوری بحال کی جائیں، محنت کشوں کو ریلیف دیا جائے
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مسائل پر سخت موقف
کراچی………میری پہچان پاکستان کے مرکزی رہنما سیف یار خان، نگران لیبر ونگ اور میری پہچان پاکستان پارٹی (ایم پی پی) کی مرکزی کمیٹی کے رکن ہیں، نے کہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازمین کے بچوں کو فوری طور پر روزگار فراہم کیا جائے اور تمام بنیادی سہولیات بحال کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کی میڈیکل سہولیات فوری طور پر بحال کی جائیں تاکہ محنت کش طبقہ کسی بھی قسم کی مشکلات سے محفوظ رہ سکے۔
سیف یار خان نے متحدہ ورکرز کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
مزید انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرتضیٰ وہاب اس معاملے کا فوری نوٹس لیں، ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور ہر قسم کا استحصال بند کیا جائے۔
سیف یار خان کا کہنا تھا کہ محنت کش طبقہ شہر کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، لہٰذا ان کے حقوق کا تحفظ اور سہولیات کی بحالی ناگزیر ہے