یکم مئی 1886 شکاگوعظیم جدوجہد کا دن

کے ایم سی جوائنٹ أفیسرز آفیشلز ایکشن کمیٹی
یکم مئی 1886 شکاگو کے محنت کشوں کی عظیم جدوجہد کا دن ہے ۔
شکاگو تحریک ناکافی اجرت اور محنت کشوں کے ساتھ ہتک أمیز رویہ کے جواب میں کی گئی
بدقسمتی سےأج بھی کراچی میٹروپولیٹن کارپوریش کا محنت کش ناکافی اجرت و ریٹائرمنٹ کے بعد واجبات کی عدم ادئیگی جیسے حالات کا شکارہے

کراچی….. کے ایم جوائنٹ أفیسرز أفیشلز ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ نعیم جمال صدر ایکشن کمیٹی أصف خان جنرل سکریٹری سید ناصر رضا رضوی نائب صدر اشتیاق خان کوارڈی نیٹرز جہانگیر الدین برھان الحق ناظم رضا نے یوم مئئ کے موقعہ پر دیۓ گئے بیان میں کہا کہ بے شک یکم مئی دنیا کے محنت کشوں کو ناکافی اجرت اور محنت کشوں کے خلاف تمام مظالم و ذیادتیوں کے خلاف اعلان جنگ کا درس دیتا ہے ۔
ایکشن کمیٹی نے کہاکہ أج کے ایم سی کے محنت کشوں کے حالات بھی شکاگو 1886 کے محنت کشوں سے مختلف نہیں ۔
کمیٹی نے کہاکہ ناکافی اجرت کی بات کی جاۓ تو کے ایم سی ملازمین 2025 کے بجٹ کی پرانی تنخواہ پر کام کررہے ہیں
کمیٹی نے مذید کہاکہ أج ہمارے ریٹائرڈ ایمپلائز کو ریٹائرمنٹ کے واجبات تک کے لیے برسوں تڑپایا جاتا ہے ۔
وہ فائر فائٹرز جو اپنی جان پر کھیل کر تپتی أگ کو بجھاتے ہیں ان کے 36 اوورٹائم أج تک نہیں دیئے گیے ۔
نہ ڈسپیریٹری الاونس دیاجاتا ہے نہ ہی أج تک یوٹیلٹی الاونس دیا گیا کمیٹی نے کہاکہ یہ تمام واجبات کوئی کسی فرد واحد کا مطالبہ نہیں بلکہ یہ وفاق پاکستان و صوبہ سندھ حکومت کے تسلیم

شدہ معاشی حقوق ہیں جس سے کے ایم سی ملازمین یکسر محروم ہے
ایکشن کمیٹی نے کہاکہ خدارا محنت کش مہنگائی کے ظلم کی چکی میں پس رھا ہے اور احساس محرومی کا لاوا محنت کشوں کے دلوں میں پک رہا ہے اسلیے مطالبہ ہے یہ تمام تسلیم شدہ حقوق کے ایم سی محنت کشوں کو دے کر یکم مئئی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جاے

اپنا تبصرہ لکھیں