زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا تاریخی دورہ کر رہی ہے
ٹیم کی قیادت میری این مسونڈا کر رہی ہیں۔، جبکہ ہیڈ کوچ گیری برینٹ ہیں
سیریز 3 مئی سے 15 مئی تک جاری رہے گی،میچز کراچی کے نیشنل بنک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے
کراچی ……. زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا تاریخی دورہ 28 اپریل 2026 سے کر رہی ہے، جس کے مطابق یہ سیریز 3 مئی سے 15 مئی 2026 تک جاری رہے گی اور تمام میچز کراچی کے نیشنل بنک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اس دورے میں کل 6 میچز ہوں گے جن میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل شامل ہیں،۔ ون ڈے میچز 3مئی، 6 مئی اور 9 مئی کو جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 12مئی ، 14مئی اور 15 مئی کو ہوں گے۔
زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ 8 دسمبر 2006 کو نیروبی میں کھیلا، جبکہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل (او ڈی آئی ) 5 اکتوبر 2021 کو ہرارے میں آئرلینڈ کے خلاف کیا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 5 جنوری 2019 کو نمیبیا کے خلاف (والوس بے) میں ہوا

پاکستان کے خلاف ریکارڈ کے مطابق دونوں ٹیمیں اب تک صرف ایک ہی ون ڈے میچ میں آمنے سامنے آئی ہیں جو 2021 ے ورلڈ کپ کوالیفائر میں کھیلا گیا تھا ۔ پاکستان کی قومی خواتین ٹیم نے 114 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اس دورے سے پہلے کوئی میچ نہیں ہوا تھا، اس لیے یہ سیریز تاریخی حیثیت رکھتی ہے
ٹیم کی قیادت میری این مسونڈا کر رہی ہیں۔، جبکہ ہیڈ کوچ گیری برینٹ ہیں،یہ دورہ تقریباً دو ہفتوں (13 دن) پر مشتمل ہوگا اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025–2029 کا بھی حصہ ہے، جس کی وجہ سے اس سیریز کو خاص اہمیت حاصل ہے؛ پاکستان کے لیے یہ سیریز آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2026 کی تیاری کا بھی ایک اہم مرحلہ ہے
۔ٹی ٹوئنٹی ویمنز ورلڈ کپ 2026 انگلینڈ میں 12 جون سے شروع ہوگی۔پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلا میچ 14 جون کو ایجبسٹن برمنگھم میں بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گی
یہ مکمل سیریز نہ صرف زمبابوے خواتین ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہے بلکہ دونوں ٹیموں کے درمیان باقاعدہ دوطرفہ سیریز کا آغاز بھی ہے، جو خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی