شہرکراچی کی پرانے رہائشی فلیٹس میں سانحہ گل پلازہ جیسا واقعہ ہوسکتا ہے
گلشن اقبال میں واقع شاہد رائل سٹی کسی بھی وقت انتہائی خطرناک صورتحال کاشکار ہوسکتا ہے
کےالیکڑک کےساتھ ساتھ معتلقہ ایم این۔ ایم پی اے۔فلیٹ یونین ۔فوری توجہ دیں
کراچی کے ہر حصے میں قدیم فلیٹس میں الیکٹرک وائرنگ یا تو بوسیدہ ہوچکی ہے یا بے ترتیب ہے جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے
رپورٹ: سید محبوب احمد چشتی
کراچی میں پرانے فلیٹ اور پورشن رہائشی یونٹس بے یارومددگار چھوڑ دئیے گئے ہیں اور خطرات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ خدانخواستہ ان میں بھی گل پلازہ جیسا واقعہ رونما ہوسکتا ہے جس کی اہم وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ عمومی طور پر آگ لگنے کے واقعات میں شارٹ سرکٹ ایک اہم وجہ ہے کے الیکٹرک کی جانب سے بھی مختلف رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر آگ لگنے کی بڑی وجہ شارٹ سرکٹ ہوتی ہے کراچی کے اولڈ سٹی ایریاز سمیت تقریبا کراچی کے ہر حصے میں قدیم فلیٹس میں الیکٹرک وائرنگ یا تو بوسیدہ ہوچکی ہے یا بے ترتیب ہے جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے فلیٹس اور پورشنز میں الیکٹرک وائرنگ کی دیکھ بھال کا مناسب بندوبست نہ ہونے سے آگ لگنے کے خدشات جنم لے رہے ہیں یہ ایک ایسا حساس معاملہ ہے جسے نظر انداز کرکے کئی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا ہے الیکٹرک وائرنگ کی انسولیشن کمزور ہو جاتی ہے جسے بروقت درست کرنا ضروری ہوتا ہے اگر ایسا نہ کیا جائے تو شارٹ سرکٹ ہوسکتا ہے جو آگ لگنے کا موجب بن سکتا ہے

اس حوالے سے کے الیکٹرک کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ایسے برقی سسٹم جو کے الیکٹرک سمجھتی ہے کہ خطرناک ہے اسے فوری طور پر تبدیل کیا جانا چاہیئے اور کسی دباؤ کو قبول کئے بغیر کے الیکٹرک انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے اقدامات کرے تو بہتر ہوگا.کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع شاہد رائل سٹی کسی بھی وقت انتہائی خطرناک صورتحال کاشکار ہوسکتا ہے بجلی کی بجلی کی تاریں انسانی جانوں کے لیئے خطرناک حدتک بے ترتیب ہوچکی ہیں اور فوری ہنگامی بنیادوں پر اس کا بندوبست نہیں کیا گیا تو سانحہ گل پلازہ جیسا افسوناک واقعہ رونما ہوسکتا ہے مکینوں کے ساتھ فلیٹس کے مالکان کو اس جانب توجہ کے ساتھ بھرپور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے فلیٹس کے مالکان کو اس حوالے سے خصوصی خیال کرنا ہوگا مالکان صرف کرائے پرفلیٹس دیکر بری زمہ نہیں ہوسکتے اپنی پراپرٹی کی حفاظت کرنا ضروری ہے

کراچی میں اراکین اسمبلی کی مدد سے متعلقہ تمام اداروں بالخصوص فلیٹس کی ایسوسی ایشنز کو آن بورڈ لے کر برقی نظام کی درستگی کیلئے کام ناگزیر ہوچکے ہیں جس میں جتنی دیر ہوگی اتنے ہی آگ لگنے کے خطرات میں اضافہ ہوگا کراچی جیسے گنجان آباد شہر میں رہائشی فلیٹوں کے اندر ناقص بے ترتیب وائرنگ ایک “ٹائم بم” کی مانند ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔ کے-الیکٹرک کی رپورٹس کے مطابق شہر میں آگ لگنے کے بیشتر واقعات کی بنیادی وجہ شارٹ سرکٹ ہی ہوتی ہے پرانے فلیٹس میں بجلی کی وائرنگ کی تبدیلی یا مرمت ایک حساس معاملہ ہے کیونکہ وقت کے ساتھ تاروں کی انسولیشن کمزور ہو جاتی ہے، جو شارٹ سرکٹ یا آگ لگنے کا سبب بن سکتی ہے۔

کےالیکڑک کےساتھ ساتھ معتلقہ ایم این۔ ایم پی اے۔فلیٹ یونین ۔فوری توجہ دیں سب کی زمہ داری ہےکہ کسی متوقع خطرناک حادثے سے
قبل اس کاتدارک کیاجائے۔اس پہلے بہت دیرہوجائے انسانی جان ومال کو بچانے کے لیئے ہم سب کو اپنااپناکردار کرنا ہوگا
بوسیدہ اور پرانے فلیٹ سسٹم میں رہنے والے تمام افراد سے گزارش ہے کہ وہ بذات خود اپنے فلیٹس میں برقی نظام کی جانچ پڑتال کریں اگر وہ کسی بھی خطرے کو محسوس کرتے ہیں اور اسے خود حل کرسکتے ہیں تو بلاتاخیر اسے حل کریں اور اگر معاملہ کے الیکٹرک کا ہے تو فوری کے الیکٹرک سے رجوع کریں اس طرح ان کی اپنی مدد آپ پالیسی سے قیمتی جانیں باآسانی بچ جائیں گی

