کراچی ( ) سجن یونین کے مرکز ی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کراچی کی تمام ٹی ایم سیز کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ حکومت سندھ کی ہدایت کے مطابق اپنے ایسے تمام ملازمین کا مکمل ریکارڈ ایس اے پی پر منتقل کرنے کےلیے فراہم کریں
جن کی تنخواہیں باقاعدہ پے رول پر موجود اور آڈٹ شدہ ہیں تاکہ تنخواہوں میں باقاعدگی لانے کے ساتھ ساتھ کٹویتوں کے خاتمے اور جعلی ملازمین کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کمپیویٹرائزڈ ہونے کے بعد حکومت سندھ سے ٹریژری سے تنخواہوں کی ادائیگی کے حکومت سندھ کے وعدے کو پورا کروایا جاسکے