مرحوم مظہر الحق صدیقی علمی انتظامی خدمات

ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا ہم ٹی وی نیٹ ورک کے چیئرمین و سابق وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی اور سابق وفاقی سیکریٹری مظہر الحق صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مرحوم مظہر الحق صدیقی کی علمی اور انتظامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اراکینِ مرکزی کمیٹی

کراچی……متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے اراکین نے ہم ٹی وی نیٹ ورک کے چیئرمین, سابق وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی اور سابق وفاقی سیکریٹری مظہر الحق صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں اراکینِ مرکزی کمیٹی نے کہا کہ مظہر الحق صدیقی ایک بلند پایہ شخصیت تھے جن کی علمی اور انتظامی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

اراکینِ مرکزی کمیٹی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ لکھیں