معروف شاعر انور شعور سےاظہارِ افسوس

چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا معروف شاعر انور شعور سے فون پر رابطہ، جواں سال بیٹی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

کراچی………. متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملک کے نامور شاعر انور شعور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اُن کی جواں سال بیٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے(آمین)

اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما سید حیدر عباس رضوی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا

اپنا تبصرہ لکھیں