عبدالقادر میمن کیس سلمان مجاہد کی پیروی

سماجی کارکن عبدالقادر میمن کی تھانہ گارڈن کے دو مقدمات میں ضمانت منظور ۔ مچلکے عدالت میں جمع کرا دئیے گئے ۔ روبکار جاری کردی گئی ۔ آج رہائی کا امکان۔ سلمان مجاہد ایڈوکیٹ نے انکے مقدمات کی پیروی کی

مورخہ ۹ فروری ۲۰۲۶ کو عبدالقادر میمن اور انکے دو ساتھیوں نو ویان اور کاوش کے خلاف تھانہ گارڈن میں مقدمہ الزام نمبر ۳۹ / ۲۰۲۶ سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں کار سرکار میں مداخلت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ ایڈوکیٹ

اس کے ساتھ ہی عبدالقادر میمن پر ایک اور جھوٹا مقدمہ غیر قانونی اسلحہ کا بھی درج کیا گیا اور جو پستول ظاہر کیا گیا اس کا لائسنس قادر میمن کے نام ہے جو تھانہ گارڈن کے ایس ایچ او کوُپیش کرنے کے باوجود بے بنیاد کیس بنا دیا گیا ۔سلمان مجاہد بلوچ ایڈوکیٹ

مورخہ ۱۰ فروری کو عبدالقادر میمن کوُدونوں ساتھیوں سمیت مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جہاں سے انہیں جیلُ کسٹڈی کردیا گیا ۔ سلمان مجاہد بلوچ ایڈوکیٹ

مورخہ ۱۱ فروری کوُانکی ضمانتوں کی درخواستیں سیشن عدالت جنوبی میں داخل کی گئیں ۔ جنہیں ایڈیشنل سیشن جج نمبر ۱۰ کی عدالت میں منتقل کردیا گیا ۔ سلمان مجاہد بلوچ ایڈوکیٹ

مورخہ ۱۳ فروری کو ضمانت کی درخواستوں پہ سماعت ہوئ جس میں سلمان مجاہد بلوچ ایڈوکیٹ نے اپنے بھرپور قانونی دلائل دیئے اور ثابت کیا کہ یہ دونوں بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات گارڈن کے مظلوم لوگوں کیے حق میں آواز اٹھانے کی پاداش میں قائم کئے گئے ہیں اور جو کچھ ایف آی آرز میں لکھا گیا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے

مورخہ ۱۴ فروری ۲۰۲۶ کو سیشن عدالت نمبر ۱۰ جنوبی نے دوپہر ایکُ بجے اپنا فیصلہ سنایا اور تینوں کی درخواست ضمانت منظور کرلیں گئیں- سلمان مجاہد بلوچ ایڈوکیٹ

مورخہ ۱۶ فروری ۲۰۲۶ کو ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرا دئے گئے ۔ جسے عدالت نے منظور کرتےسلّ ہوئے تینوں کے ریلیز آرڈر جاری کردئے اور سینٹرل جیل کے حکام کوُپہنچا دیے جائیں گے۔ سلمان مجاہد بلوچ ایڈوکیٹ

قادر میمن نے ڈمپرما فیا لیاقت محسود کے خلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرایا ہوا – جسے سلمان مجاہد بلوچ نے سیشن عدالت سے انسداد دہشت گردی عدالت میں منتقل کروادیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں