پاکستان رینجرز کاروائی 5ملزمان گر فتا ر

پاکستان رینجرز(سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملزمان کو گر فتا ر کر لیا

کراچی…….پاکستان رینجرز(سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملزمان معاذ،عرفان اللہ شاہ، عبدالغفور عرف لال،کریم اور بلال کو گر فتا ر کر لیا ملزمان کے قبضے سے نقلی پسٹل،چوری شدہ موٹر سائیکل اور بھتے کی پرچیاں برآمد کر لی گئیں

دوران تفتیش ملزمان معاذ،عرفان اللہ شاہ اور عبدالغفور عرف لال نے اعتراف کیا ہے کہ وہ لیاری گینگ واربلال پپوگروپ کے لیے بھتہ وصولی کا کام کرتے تھے۔ ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ شیر شاہ کے گوداموں اور لیاری کے مختلف علاقوں میں تاجروں اور دکانداروں سے بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔ جبکہ ملزمان کریم اور بلال کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں

ملزمان شہریوں کو ڈرانے،دھمکانے کے لیے نقلی پسٹل کا استعمال کرتے تھے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر د یا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں