پاکستان رینجرز سندھ کی بڑی کاروائی

پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پرکارروائی کر تے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے بھتہ جور گینگ (وصی اللہ لاکھو گروپ) کے انتہائی مطلوب ملزم محمد اسماعیل عرف تامبا علی ولد تار محمد کو گر فتا ر کر لیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

کراچی……..پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پرکارروائی کر تے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے بھتہ جور گینگ (وصی اللہ لاکھو گروپ) کے انتہائی مطلوب ملزم محمد اسماعیل عرف تامبا علی ولد تار محمد کو گر فتا ر کر لیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2005 میں ایم کیو ایم(لندن) اور 2008 میں وصی اللہ لاکھو کے ساتھ مل کر لیاری گینگ وار عزیر گروپ میں شامل ہوا۔ملزم نے لیاری گینگ وار کے ساتھ مل کر لسانی بنیادوں پر قتل و غارت کی متعدد کاروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو، شرجیل داوا، نثار میمن، رضوان پینڈو، تاج محمد عرف تاجو، محسن باوا اور رضوان عرف موٹا کے ساتھ متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ ملزم لیاری گینگ وار کی تمام کرمنل سرگرمیوں ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے، منشیات فروشی اور بھتہ وصولی میں بھی شامل رہا۔ ملزم قتل، اقدامِ قتل کی گیارہ سے زائد وارداتوں سمیت 50 سے زائد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ملزم کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔ملزم 2020 میں تھانہ کلاکوٹ اور 2023 میں تھانہ شاہ فیصل کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد روپوش ہو گیاتھا۔ درج بالا کیسوں میں ملزم عدالت سے مفرور اور اشتہاری ہے۔ ملزم بیرون ملک مقیم لیاری گینگ وار کمانڈر تاج محمد عرف تاجو کے ساتھ رابطے میں تھا۔

گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیاگیاہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں